اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاون
سنگین جر ائم میں ملوث چھ مجرمان اشتہاریوں سمیت 16جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے
دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ سنگجانی ، تھا نہ سبزی منڈی، تھانہ کورال، تھانہ کھنہ، تھانہ کورال، تھانہ ہمک، تھا نہ لوہی بھیر، تھانہ شہزاد ٹاون اور تھا نہ پھلگراں پولیس نے10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2,796 گرام آ ئس، 530 گرام چرس، 45 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،