راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) چیف ٹریفک آفیسر کی سرکل، لائسنسنگ و ایجوکیشن انچارجز سے میٹنگ ٹریفک قوانین کی پاسداری، لائسنسنگ سہولیات و ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے حوالے سے احکامات جاری کیے،سی ٹی او نے انتظامی امور سمیت تمام سرکلز کی کارکردگی کا جائزہ لیکر سرکل انچارجز کو واضح ہدایات دیں کہ کسی بھی سرکل میں ٹریفک بلاک ہونے اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر سرکل و سیکٹر انچارج جوابدہ ہونگے تمام انچارج اپنے سرکل و سیکٹر میں لاء انفورسمنٹ کو ہر صورت یقینی بنائیں بغیر ہیلمٹ، ون وے، کالے شیشوں پر زیرو ٹالرنس اپنائی جائے۔اوور لوڈنگ، بغیر سیٹ بیلٹ، بغیر و غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، سموگ کنٹرول کے پیش نظر دھواں دینے والی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفیکیٹ جاری ہونے تک تھانہ میں بند کیا جائے۔ٹریفک ایجوکیشن ونگ روزانہ کی بنیاد پر اڈہ جات اور شاہراہوں پر ڈرائیورز کو آگاہی فراہم کریں،ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے پرمتعلقہ محکمہ جات کیساتھ ملکر تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف باقاعدہ مقدمات درج کروائے جائیں، ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر چالان کیصورت میں سب سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیا جائے،ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کرنے کیساتھ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بھی جاری کیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری ضروری ہے۔