اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پولیس کا تھانہ آ بپارہ، تھانہ بنی گالہ، تھا نہ ترنو ل ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن
کے دوران 380 افراد، 192 گھروں، پا نچ ہوٹلز، 154موٹر سائیکلوں اور49 گا ڑ یو ں کو چیک کیا, جانچ پڑتال کے لئے 15مشکوک افراد،17موٹرسائیکلوں اور ایک گاڑی کو تھانہ منتقل کیا
سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیںایس ایس پی آ پریشنز قاضی علی رضا



