راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(عباس بیگ مرزا) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے تاریخی کرسٹ چرچ میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان میں امن، رواداری، ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے پاکستانی مسیحی برادری کی قومی ترقی، سلامتی اور دفاع میں گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ
مسلح افواج پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہر سطح پر پرعزم ہیں