LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد، ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے یونیسیف کے زیرِ اہتمام “فیتھ انگیجمنٹ (مذہبی شراکت / مذہبی وابستگی)” اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایک مکالمے میں شرکت کی۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد، ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے یونیسیف کے زیرِ اہتمام “فیتھ انگیجمنٹ (مذہبی شراکت / مذہبی وابستگی)” اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایک مکالمے میں شرکت کی۔
اس سیشن میں بچوں کی صحت کے فروغ، بالخصوص پولیو کے خاتمے اور روٹین حفاظتی ٹیکہ جات میں مذہبی رہنماؤں کے اہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے کہا کہ مذہبی رہنما معاشرے کی رہنمائی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام میں اعتماد سازی کے ذریعے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیتھ انگیجمنٹ (مذہبی شراکت) کے تحت مذہبی رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعاون نہ صرف غلط فہمیوں کے ازالے میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے، جو ہر بچے کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X