اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر
ڈولفن سکو اڈ کے افسران کو تعریفی اسناداور انعامات سے نوازا،اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہتر ین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ڈولفن سکو اڈ کے افسران کوانعامات وتعریفی اسناد سے نوازا،اس موقع پر ایس پی سکیورٹی آپریشنز سلمان ظفربھی موجود تھے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ان پولیس افسران نے جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،اسلام آباد پولیس کا وقار ان افسران کی بدولت ہے جو ایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں