راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی تھانہ مورگاہ میں کھلی کچہری عوام کا پولیس کارکردگی پر اظھار اطمنان ۔بعد از کھلی کچہری آر پی او راولپنڈی اور ایس پی پوٹھوہار عوام میں گھل مل گئے عوام نے ایس ایچ او مورگاہ گلناز بیگم اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر پی او کی جانب سے عوامی سہولت کیلئے تھانہ مورگاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شرکت کی اس موقع پر چند افراد کی جانب سے دی گئی درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا بعد کھلی کچہری آر پی او راولپنڈی عوام میں گھل مل گئے اس موقع پر اہل علاقہ نے لیڈی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ مورگاہ گلناز بیگم سمیت پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا
یاد رھے تعیناتی کے بعد ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم نے متعدد مقدمات منشیات کے درج کئے گئے جن میں گرفتار افراد سے چرس برآمد کی گئی جبکہ شراب سپلائر دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھی کاروائیاں عمل میں لائی گئی یاد رھے گزشتہ دنوں سی پی راولپنڈی خالد ہمدانی کی جانب سے تقریب انعامات میں ایس ایچ او مورگاہ کو بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ دیا گیا اہل علاقہ کیمطابق ایس ایچ او مورگاہ جرائم پر قابو پانے سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں نظر آتی ہیں