LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) میثاق سنٹر پنجاب پولیس کا شاندار منصوبہ ہے جہاں اقلیتی عوام سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کے مسائل فوری ترجیح بنیادوں ہرحل کیئے جاتے ہیں

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) میثاق سنٹر پنجاب پولیس کا شاندار منصوبہ ہے جہاں اقلیتی عوام سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کے مسائل فوری ترجیح بنیادوں ہرحل کیئے جاتے ہیں میثاق سنٹر میں تعنیات افسران کا تعلق بھی اقلیتی برادریوں سے ہےشہری کسی بھی ڈر یا خوف کے بغیر آئیں ان کو فوری پولیس سروسز فراہم کی جائیں گی،اسٹیشن ہیڈ آفیسر تھانہ بنی انسپکٹرراجہ طاہر نے میثاق سنٹر میں ہونے والی کرسمس کیک کٹنگ تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی واضح ہدایات ہیں کہ اقلیتی برادری کے مسائل فوری حل کئے جائینگے۔شہری بلا جھجک آئیں
میثاق سنٹر کے اغراضِ ومقاصد بیان کرتے ہوئے راجہ طاہر نے کہا کہ میثاق سنٹر بین المذاہب آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردارادا کرے گا،سنٹرمیں مذہبی اورسماجی مسائل کو حل کیا جائے گا،میثاق سنٹر مذہبی ڈائیلاگ سنٹر کا کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے میزبان انچارج میثاق سنٹر سب انپسکٹر عرفان گل, انچارج میثاق سنٹر کینٹ سلیم مسیح ,بشب طارق جان سیاسی سماجی رہنما محبوب عالم ,کامران رضا,سرمد,پاسٹر جانسن و دیگر شرکا کے ہمراہ انہوں نے کرسمس کیک کاٹا اور تمام شرکا کو کرسمس کی مبارک باد دی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X