LOADING

Type to search

ہری پور (بگ ڈیجٹ) ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد۔

Share this to the Social Media

 ہری پور (بگ ڈیجٹ) ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد۔ پولیس فورس ڈسپلن فورس ہے۔ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور ضلع ہری پور کو کرائم فری بنانے کا عزم ہے تمام پولیس فورس ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کریں تاکہ جرائم کا جڑ سے خاتمہ ہو۔ڈی پی او ہری پور

جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں ،مجرمان اشہاریوں،قبضہ مافیا ، سودخوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں ۔ ضلع ہری پور میں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ۔جرائم کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں کی جائیں ۔ ڈی پی او ہریپور

عوامی مسائل کا حل اولین ترجیعات میں شامل ہے ۔عوام کے ساتھ اچھے اخلاق و رویہ سے پیش آئیں ۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد ہوا۔ پولیس دربار میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔پولیس دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ان کے لیے ایک خاندان کی حیثیت رکھتی ہے اور پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس فورس کی فلاح کے لیے تمام ممکنہ اور ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے تاکہ اہلکار یکسوئی اور دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو عوام کے ساتھ شائستہ، خوش اخلاق اور مہذب رویہ اپنانے اور عوامی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ٹریفک پولیس کو عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی سختی سے ہدایت کی گئی تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید فروغ دیا جا سکے۔جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے ۔ ضلع ہری پور کو کرائم فری ضلع بنانے کے لیے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہو گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X