LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے احکامات پر تھانہ پیرآباد کے ایس ایچ او انیس شیخ کی قیادت میں کنواری کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے وسیع پیمانے پر کومبنگ آپریشن کیا جا رہا ہے پولیس ذرائع کے مطابق یہ سرچ آپریشن انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع کو محفوظ بنانا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنا ہے کومبنگ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے۔ مشتبہ افراد کی تصدیق کے لیے بائیومیٹرک ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مطلوب یا مشکوک شخص کی فوری شناخت ممکن بنائی جا سکے سرچ آپریشن ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیر نگرانی جاری ہے، جس میں ایس ایچ او انیس شیخ کے ہمراہ پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد علاقے میں امن و امان قائم رکھنا، عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X