راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ریجنل پولیس آفس راولپنڈی اور تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے مابین پولیس افسران، اہلکاروں کے لیے معیاری اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یادداشت ایم او یوپر دستخط کیے گئے، مفاہمتی یادداشت ایم او یو پر دستخط سے پولیس افسران و اہلکاروں کو بہترین طبی اور رعایتی سہولیات میسر آئیں گی،پولیس فورس کی صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے آئندہ بھی پولیس فورس کی صحت کے متعلق مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے، بابر سرفراز الپا آر پی او تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفس راولپنڈی اورتیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے مابین پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے معیاری اور رعایتی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مفاہمتی یادداشت ایم او یو پر دستخط کیے گئے، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا،تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے سینئر ایگزیکٹوڈائریکٹرارسلان طارق سیٹھی، اے ڈی آئی جی ملک نعیم اور ویلفیئر برانچ کی انچارج سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے، مفاہمتی یادداشت کے تحت پولیس افسران و ملازمین کے لیے طبی علاج معالجہ، اوپی ڈی اور لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت شامل ہے،تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے سینئر ایگزیکٹوڈائریکٹر نے کہا کہ پولیس فورس کے لیے بہترین اور طبی معیار کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھی جائیں گی،اس موقع پر آرپی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے،تیمار میڈیکل اینڈ کارڈک ہسپتال کے ساتھ معاہدہ سے پولیس افسران و ملازمین معیاری اوررعایتی طبی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں گے،آر پی اونے مزید کہا کہ پولیس افسران وملازمین کی صحت سے متعلق آئندہ بھی ایسے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
