LOADING

Type to search

اسلام اباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج نے 90 برس کے قومی ہیرو صوبیدار (ر) محمد امیر کی 100 کنال انعامی اراضی کے ’’بینامہ مہ شاہی‘‘ معاملے پر ہنگامی نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایت کی ہے کہ معاملہ ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔

Share this to the Social Media

ذرائع کے مطابق 1971 کی جنگ کے دوران شورکوٹ ایئربیس پر صوبیدار (ر) محمد امیر نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے تھے، جس کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 100 کنال زرعی اراضی بطور انعام الاٹ کی تھی۔ تاہم گزشتہ 45 برس سے زمین ان کے زیرِ استعمال تو ہے مگر تاحال انہیں مالکانہ حقوق جاری نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضعیف العمر قومی ہیرو محمد امیر عرصہ دراز سے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر کاٹ رہے تھے، مگر محکمہ ریونیو کا فیلڈ سٹاف انہیں بار بار ٹال مٹول کا نشانہ بناتا رہا۔

جب یہ صورتحال وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج کے علم میں لائی گئی تو انہوں نے فوری نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کو ہدایت کی کہ وہ معاملہ براہِ راست خود دیکھیں، مکمل رپورٹ پیش کریں اور قومی ہیرو کا حق انہیں ہر صورت دلایا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ “صوبیدار محمد امیر جیسے لوگ پاکستان کا قومی وقار ہیں۔ ان کی خدمات کا صلہ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔”
ایکس سروس مین سوسائٹی کے راہنماؤں جنرل ریٹائرڈ یعقوب علی خان ،برگیڈئیر ریٹائرڈ عاصم نواز خان ۔ برگیڈئیر ریٹائرڈ مختیار حسین سمیت دیگر راہنماؤں نے نوٹس لینے پر وفاقی وزیر بیرسٹر رضاحیات ھراج کو سراہا اور تجویز پیش کی ایسے قومی ھیروز کے مسائل حل کیلے کیلے سیل قائم کیا جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X