LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کو خلائی محاذ پر بھی ناکامی سامنا ہے ۔ بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ بھارتی اسپیس ایجنسی کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ایکس پر بتایا سیٹلائٹ بھیجنے کی 101 ویں کوشش کی گئی دوسرے مرحلے تک صورتحال نارمل تھی لیکن تیسرے مرحلے میں آبزروہشن کی وجہ سے مشن پورا نہیں ہو سکا۔
راکٹ مدارتک پہنچا نہ ہی سیٹلائٹ کی تنصیب ممکن ہوسکی۔ جو چند منٹوں میں ناکام ہو گیا۔ بھارتی اسپیس ایجنسی “اسرو” کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کا اعتراف کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بھارتی راکٹ ناکامی سے دوچار ہوئے ہوں، اس سے پہلے کئی باربھارت کو ہمزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *