LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور پاکستان بزنس نیٹورک کے صدر عمر شاہد بٹ نے اپنے سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور پاکستان بزنس نیٹورک کے صدر عمر شاہد بٹ نے اپنے سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پہ خصوصی طور پر تیار کردہ کیک کاٹا گیا اس خصوصی تقریب میں جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز اور سپر مارکیٹ ایف سکس کے صدر شہزاد عباسی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال نشینل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی جسٹس ریٹائرڈ مدثر خالد عباسی سینئر صحافی ملک منظور احمد، ملک ندیم، اختر جمیل عباسی، خورشید قریشی، حمزہ رحمان، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر باصر داؤد سلمان ڈار عثمان خان بن راشد،حسبی احمد اور پرویز عباسی نے شرکت کی اس موقع پر میزبان ڈاکٹر شاہد رشید بٹ عمر شاہد بٹ ڈاکٹر جی جی جمال جمیل عباسی مدثر خالد عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری بہادر مسلحہ افواج نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا پاکستان اس خطے کی بڑی دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا گیا پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اس جنگ کی موثر حکمت عملی تیار کی ہے پاکستان کی اس عظیم الشان فتح کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہو گیا ہے پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے پاک فضائیہ نے چند گھنٹوں میں دشمن کی افواج کو نست و نابود کر دیا اگر بھارت نے دوبارہ بھارتی جارحیت کی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادتِ نے انتہائی بردباری کا مظاہرہ کیا ہے اتحاد وقت کی ضرورت ہے پاکستان نے سفارتی محاذ پر شاندار کامیابی حاصل کی ہے تقریب کے تمام شرکاء نے ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور عمر شاہد بٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا یہ ایک منفرد تقریب تھی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *