LOADING

Type to search

وہاڑی (بگ ڈیجٹ)حقوقِ خواتین جماعتِ اسلامی کی جانب سے بھارت کے صوبہ بہار میں وزیراعلیٰ کے ہاتھوں ایک خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا

Share this to the Social Media

وہاڑی (بگ ڈیجٹ) حقوقِ خواتین جماعتِ اسلامی کی جانب سے بھارت کے صوبہ بہار میں وزیراعلیٰ کے ہاتھوں ایک خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے کے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا جس کی قیادت نسرین شکیل نے کی اس موقع پر خواتین نے ریلی بھی نکالی اور واقعے کی پرزور مذمت کی احتجاجی ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت و وقار اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے احترام اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے خلاف ہونے والے ایسے واقعات کا نوٹس لیں اور مؤثر اقدامات کریں اس موقع پر نسرین شکیل ۔ مصباح تبسم ۔ فروا نواز ۔ فاخرہ مقصود ۔ شاہینہ ۔ ثمینہ حامد ۔ ام کلثوم ۔ عذرا ؤ دیگر خواتین نے شرکت کی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X