LOADING

Type to search

ہری پور (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کی چند روز قبل جی ٹی روڈ پر دوران ڈیوٹی گاڑی سے کچل کر زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد اشفاق کے گھر آمد

Share this to the Social Media

ہری پور (بگ ڈیجٹ) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی کچھ روز قبل جی ٹی روڈ پر دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے کنسٹیبل محمد اشفاق کے گھر آمد ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک فیصل حفیظ بھی ہمراہ تھے۔
زخمی کنسٹیبل محمد اشفاق کی عیادت کی اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی ۔علاج معالجے سے متعلق بھی دریافت کیا۔ڈی پی او ہری پور نے ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کو مقدمہ کی ازخود نگرانی کے احکامات دیے ۔
ڈی پی او ہری پور نے زخمی کنسٹیبل محمد اشفاق کے اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زخمی کنسٹیبل محمد اشفاق کے طبی دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔میرے دفاتر کے دروازے آپ کے لیے ہمہ وقت کھلے کسی بھی پریشانی کی صورت میں تشریف لائیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X