LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کرلیاہے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)(عباس بیگ مرزا) پاکستان کی بڑی انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کرلیاہے’ اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام داعش خراسان کا ترجمان اور تنظيم کے میڈیا ونگ کا بانی تھا’ پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچےکو عالمی سطح پر کمزور کر دیا گیا ہے اور حملوں کےکئی منصوبے ناکام بنا دیےگئے ہیں، اہم کمانڈرز ونظریاتی رہنماؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی ہےسلطان عزیز عزام کی العزام فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اورپراپیگنڈا کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، سلطان عزیز عزام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X