LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) معرکہ حق ; افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج قومی سطح پر یوم تشکر

Share this to the Social Media

( اصغرعلی مبارک)

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) معرکہ حق میں فتح اور کامیاب آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم کے اعلان پر آج قومی سطح پر یوم تشکر منایاجارہاہے ,وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح حاصل کرنے پر مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جہاز مار گرائے ہیں اور جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو اپنی طرف اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے عظیم اور شان دار فتح پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میں قوم کے عظیم ماؤں کے بیٹوں سے مل کر آیا ہوں جنہوں نے اس مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ خاک میں ملایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 مئی سے لے کر 10 مئی کے جو دن گزرے ہیں اور 10 مئی کو اختتام سے پہلے پوری دنیا کو آپ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا، دشمنوں کو آپ نے ان کے چاروں طبق روشن کردیے اور دوستوں اور بہی خواہوں کے اعتماد کو آسمان تک پہنچا دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شان دار فتح پہلے ہمیں کبھی نصیب نہیں ہوئی اور اس شان دار فتح سے نہ صرف دنیا کی سوچ تبدیل کردیا بلکہ خطے اور پوری دنیا میں توازن کو تبدیل کردیا ہے، اس سے بڑی اللہ تعالیٰ کی ہم پر مہربانی کوئی نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اس شان دار کامیابی پر ہم سب کی گردنیں اللہ کے حضور جھکی ہوئی ہیں مگر دشمن کو پیغام دیا کہ دوبارہ میلی سے دیکھا تو اس کو پاؤں تلے روند دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ان میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایئرچیف بابرسندھو اور نیول چیف کو مبارک پیش کرتا ہوں کہ 10 مئی کو پوری دنیا میں ایک گونج اٹھی کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی تیکنیکی مہارت، اپنی تحقیق سے مہارت حاصل کی تھی اس سے جیتی ہےوزیراعظم نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے ہیں اور پریزینٹیشن میں بتایا گیا کہ 3 رافیل گرائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے ایف 17 سے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اس سے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا۔
یاد رہےکہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکےکو ’معرکہ حق‘ کا نام دیاگیاہے۔ 6 اور 10 مئی کی کاروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان بھی کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیاتھا کہ ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ان کا کہناہے کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے 16 مئی کو افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا اور کہاتھا کہ آج جمعے کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں ، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں ۔
یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیاگیا، وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی گئیں ۔ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے گئے اور دعائیہ تقریبا ت منعقد ہوئیں ، دوسری جانب،اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یومِ تشکر پاکستانی قوم کی ثابت قدمی اور اتحاد کی فتح کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم جمعہ کو اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر اُس کا شکر ادا کرے گی کہ اُس نے ہمیں دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف تاریخی کامیابی عطا فرمائی ہے ۔
یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی گئیں۔اس تناظر میں وزیراعظم آزاد کشمیرانوارالحق نے بھارتی گولہ باری سےشہید اور زخمی ہونے والے افراد کےگھروں کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیرنے زخمی ہونے والوں میں چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے مودی کی جارحیت کا جواب بھرپورانداز میں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری دفاع کی ضرورت جتنی بڑے شہروں میں ہے اتنی ہی ایل اوسی پربھی ہے،مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کارکردگی بہتر بنارہے ہیں, واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔ بعدازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔واضح رہے کہ معرکہ حق میں یو م فتح 10 مئی, الفتح میزائل کی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں فتح کا دن ہے۔
آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز فجر کے وقت دشمن کے خلاف کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے, اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی، جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔
بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فوج کی جانب سے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے پٹھان کوٹ کو نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح 1 اور 2 سے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے تھے۔
پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا،فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ پاکستان نے فتح 1 اور فتح 2 کو مہارت کے ساتھ استعمال کر کے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات پہنچائے۔بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عملے کو محدود کردیا تھا جبکہ بھارت میں موجود پاکستانی کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے علاج کی غرض سے جانے والے بچوں سمیت تمام پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا تھا۔ جواب میں پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی غیرقانونی معطلی کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کو محدود کرنے کے ساتھ سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کردیے تھے، جبکہ بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت منسوخ کرتے ہوئے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی تھی۔ بعد ازاں بھارت نے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کوٹلی، بہاولپور، مریدکے، باغ اور مظفر آباد سمیت 6 مقامات پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان فوری دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے ’ فوری اور یقینی جواب’ دیا جائے گا، اور انہوں نے متنبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی محاذ آرائی کا آغاز اس وقت ہوا جب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کا الزام اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔ بعدازاں، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب نئی دہلی نے پاکستان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں شہریوں کی شہادتیں ہوئیں تھیں، اس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی، یہ سلسلہ چند روز جاری رہا جس کے بعد بالآخر امریکی مداخلت پر فریقین جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔
10 مئی کو، جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ہے۔
پاکستانی حکومت کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 شہریوں کی شہادتیں ہوئیں جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔
، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت ’ باہمی تباہی کا نسخہ’ تیار کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا جوہری خطرے کو تسلیم کر رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے مزید کہا کہ ’ امریکا جیسا کوئی بھی ملک اس حماقت اور اسے سمجھتا ہے جو کچھ بھارتی یہاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔’
کشمیر میں بھارت کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے بھارت پر ( مقبوضہ کشمیر میں) بھاری فوجی موجودگی کے ساتھ کشمیر کے ’ مسئلے کو داخلی بنانے اور عوام کو ہراساں کرنے’ کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا،’ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہے۔’ جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ’ یقینی باہمی تباہی ’ کے تصور کے تحت ’ بھارت اور پاکستان کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ممالک کو تباہ کر دے گی’
یقینی باہمی تباہی یا ایم اے ڈی فوجی حکمت عملی اور قومی سلامتی کی پالیسی کا ایک اصول ہے جس کا تصور یہ ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دو ممالک کے درمیان جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال دونوں ممالک کو تباہ کردے گا۔
جنگ بندی کے بعد گزشتہ ہفتے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا تھا کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تنازعہ ’ ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ’ درحقیقت بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *