LOADING

Type to search

لندن (بگ ڈیجٹ) والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان

Share this to the Social Media

لندن (بگ ڈیجٹ) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کہا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے، چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دبا ہو، امریکی صدر سے مدد کی درخواست کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا والد کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا۔ قاسم کا کہنا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا بانی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والد غیرانسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ان پر ایسے بھی مقدمات ہیں جن میں سزائے موت ہوسکتی ہے۔قاسم کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دبا ہو، اس معاملے پر توجہ دینے کیلئے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوگا، ہم امریکی صدر سے بات کرنا چاہیں گے جس سے کوئی مدد مل سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قانونی راستے اپنا چکے، ہم نے ہر وہ راستہ اپنایا جو ان کی رہائی میں مددگار ہوسکتا تھا، ہم اپنے والد کو آزاد کرانے اور پاکستان میں جمہوریت لانے کی جدوجہد کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ میرے والد جیل سے رہائی کیلئے کوئی ڈیل کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *