LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔

نئی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی گئی، فہرست میں فردوس شمیم نقوی، اسامہ حمزہ ایم این اے، میاں غوث ایم این اے، فیصل جاوید اور رانا عاطف ایم این اے کے نام شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجی گئی فہرست میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام شامل کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *