LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور زندگی جے ایس بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور زندگی جے ایس بینک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، جس کے تحت جدید بینکاری، مالی معاونت اور ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس معاہدے کے ذریعے اسلام آباد چیمبر نے تاجر برادری کو ڈیجیٹل معیشت سے جوڑنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
مفاہمتی یادداشت پر چیمبر کی جانب سے صدر محمد اویس ستی، سینئر نائب صدر شیخ طیب سعید، نائب صدر سردار ظہیر احمد، ایکٹنگ سیکرٹری جنرل خورشید احمد قریشی، بشرا خان، صدر جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان مظفر ہاشمی، صدر فریش ملک ایسوسی ایشن اسلام آباد سجاد عباسی، صدر کیپیٹل نان بائی ایسوسی ایشن اور صدر ریٹیلر پولٹری ایسوسی ایشن محمود حسین شاہ شامل تھے، جبکہ زندگی جے ایس بینک کی نمائندگی انعم خالد نے کی۔
معاہدے کے تحت پورے پاکستان میں ایک لاکھ پچاس ہزار میٹ شاپس اور اسلام آباد میں ملک، نان بائی اور پولٹری شاپس پر تیس ہزار سے زائد راست کیو آر کوڈ نصب کیے جائیں گے۔ اس موقع پر صدر محمد اویس ستی نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر تاجروں کی عملی خدمت پر یقین رکھتا ہے اور یہ معاہدہ چیمبر کی مؤثر قیادت اور مضبوط کردار کا واضح ثبوت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X