LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر دشمن کو کاری ضرب لگائی، جس کی مزید ویڈیو فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوٹیج میں کارروائی سے قبل اور بعد کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جن میں بھارتی چیک پوسٹوں کو پہنچنے والا نقصان نمایاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ایسا سبق سکھایا کہ بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ پر گھٹنے ٹیک دیئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی لیپہ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں دشمن نے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج رات کی تاریکی میں بزدلانہ کارروائیاں کرتی ہے، لیکن صبح کے اجالے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتی۔ بھارتی جارحیت کا ہر موقع پر مؤثر اور دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان ہر محاذ پر مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہیں، اور وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *