LOADING

Type to search

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے سالانہ انتخابات 2026ء کے نتائج کااعلان کردیاگیا

Share this to the Social Media

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے سالانہ انتخابات 2026ء کے نتائج کااعلان کردیاگیا، تمام امیدواران بلامقابلہ منتخب قرارپائے، چیئرمین الیکشن کمیٹی نے نتائج کااعلان کرنے کے بعدکامیابی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن نومنتخب صدروکابینہ کے حوالے کردیا۔ کامیابی کااعلان ہوتے ہی نومنتخب کابینہ کے حامیوں اورممبران پریس کلب کی جانب سے مبارک باداورزبردست جشن کامیابی منایاگیا، ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے، پھول نچھاوراورگلے لگاکرمبارک باددی جاتی رہی۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے سال 2026ء کے انتخابات کے نتائج کااعلان گزشتہ روزچیئرمین الیکشن کمیٹی قیصرغفورچوہدری نے ممبران الیکشن کمیٹی طاہرمحمودجتالہ اوراویس اسلم کے ہمراہ سہ پہر3بجے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سبزہ زارمیں ممبران پریس کلب وامیدواران کی موجودگی کیاجس کے مطابق راؤنعمان اسلم صدر، جاویداقبال سینئرنائب صدر، شیخ جہانگیراشرف نائب صدر، سکندرزمان چوہدری جنرل سیکرٹری، چوہدری محمدحفیظ جوائنٹ سیکرٹری، عزیرالحق چوہدری فنانس سیکرٹری، چوہدری وسیم امیرسیکرٹری اطلاعات جبکہ بلال حبیب، حیات خاور، رانامحمدعثمان، غلام حسن مہر، رفعت شیخ، جام شبیراحمد، غلام مصطفیٰ اورحسین احمدممبرایگزیکٹوکمیٹی بلامقابلہ منتخب قرارپائے، واضح رہے کہ کامیاب امیدواران کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوارکے کاغذات نامزدگی نہ آئے تھے جس کی بنیادپرالیکشن کمیٹی نے تمام اہل امیدواران کوبلامقابلہ کامیاب قراردے کرنوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن دینے کی تقریب میں ممبران پریس کلب، عمائدین شہرکی بہت بڑی تعدادنے شرکت کی اعلان ہوتے ہوئے کامیاب صدر، جنرل ودیگرعہدیداران کے حق میں بھرپورنعرے بازی وگل پاشی کی گئی، ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے جانے کے ساتھ ساتھ کامیابی امیدواران کوحامی ودوست گلے لگاکرمبارک بادیں پیش کرتے رہے،

اس موقع پرچیئرمین الیکشن کمیٹی قیصرغفورچوہدری نے الیکشن کے عمل میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام ممبران کی جانب سے مثالی تعاون پران کاشکریہ اداکیااورنومنتخب امیدواران کومبارک باددیتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کی روایات، آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے کراپنے اس انتخاب کودرست ثابت کریں گے اس موقع پرنومنتخب صدرراؤنعمان اسلم نے اپنی کامیابی پراللہ تعالیٰ کاشکراداکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام ممبران کے انتہائی مشکورہیں کہ انہوں نے میری اورمیرے ساتھیوں کے بلامقابلہ انتخاب میں جوکرداراداکیاہے اس پرہم ان کویقین دلاتے ہیں کہ پریس کلب کے آئین کے مطابق تمام ممبران کی بلاتفریق خدمت اورادارے کی عزت بحال کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے جلدہی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تمام ممبران پریس کلب کوآگاہ کیاجائے گا، اس موقع پرجنرل سیکرٹری سکندرزمان چوہدری نے کہاکہ وہ اس بڑی کامیابی پراللہ تعالیٰ کے سامنے سربسجودہیں اورتمام ممبران پریس کلب کویقین دلاتے ہیں کہ جس اعتمادکاانہوں نے اظہارکیاکہ میں اورمیرے تمام ساتھی اس پرپورااترنے کی کوشش کریں گے اس موقع پرباضابطہ طورنومنتخب عہدیداران کوچارج سونپاگیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدنومنتخب صدرراؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری سکندرزمان چوہدری اوران کی کابینہ کومبارک بادوں کاسلسلہ شروع ہوگیا، شہرکی سیاسی، سماجی، کاروباری سمیت تمام مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات کاتانتابندھ گیا، گزشتہ روزسماجی وکاروباری رہنماء راؤسعیداسلم، راؤشعیب اسلم، عدنان جلیل بھٹی، عمرفاروق پاشا، ملک عمران، حمزہ مقصودسندھو، سابق کونسلرابراہیم کمبوہ، رئیس خالق دادچاچڑ، راناطاہرنصیر، چوہدری خالدمحمود، اسامہ عزیزبھٹی، آفتاب احمد، محمداحمد، راناخالد، مختاراحمدببی، راناعبدالرحمٰن، انیس احمدکورائی، ڈاکٹروقاص ظفر، احتشام، عمیرکمبوہ، زاہدحسن ودیگرنے نومنتخب صدرراؤنعمان اسلم،جنرل سیکرٹری سکندرزمان چوہدری اوران کی کابینہ کومبارک باد، پھولوں کے ہار، مالائیں پہناکرگلدستے پیش کیے اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

 


رحیم یارخان:چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈسٹرکٹ پریس کلب قیصرغفورچوہدری ممبران کمیٹی طاہرمحمودجتالہ اوراویس اسلم کے ہمراہ بلامقابلہ نومنتخب کابینہ 2026ء کانوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں، دوسری جانب نومنتخب صدرراؤنعمان اسلم صدر، سینئرنائب صدرجاویداقبال، نائب صدرشیخ جہانگیراشرف، جنرل سیکرٹری سکندرزمان چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمدحفیظ، فنانس سیکرٹری عزیرالحق چوہدری، سیکرٹری انفارمیشن چوہدری وسیم امیر، ایگزیکٹوممبران بلال حبیب، حیات خاور، رانامحمدعثمان، غلام حسن مہر، رفعت شیخ، جام شبیراحمد، غلام مصطفیٰ اورحسین احمدکاگروپ فوٹو۔

رحیم یارخان:سماجی وکاروباری رہنماء راؤسعیداسلم، راؤشعیب اسلم، عدنان جلیل بھٹی، عمرفاروق پاشا، ملک عمران، حمزہ مقصودسندھو، سابق کونسلرابراہیم کمبوہ، رئیس خالق دادچاچڑ، راناطاہرنصیر، چوہدری خالدمحمود، اسامہ عزیزبھٹی، آفتاب احمد، محمداحمد راناخالد، مختاراحمدببی، راناعبدالرحمٰن ودیگرڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدرراؤنعمان اسلم، جنرل سیکرٹری سکندرزمان چوہدری ان کی کابینہ کومبارک باداورگلدستے پیش کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X