LOADING

Type to search

مریدکے (بگ ڈیجٹ) بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا

Share this to the Social Media

مریدکے (بگ ڈیجٹ): بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سول و عسکری حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے بھی شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارت کو دن کے اجالے میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
شہداء قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر مسجد کے امام، مؤذن اور خادم تھے جو حملے کے وقت مسجد سے ملحقہ کمرے میں سو رہے تھے۔ بھارتی حملے میں مسجد بھی شہید ہو گئی۔
شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *