LOADING

Type to search

سیالکوٹ (بگ ڈیجٹ) پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے

Share this to the Social Media

سیالکوٹ (بگ ڈیجٹ): بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی، تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار ڈرونز مار گرائے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں پاک فوج نے جدید دفاعی اور ای ڈبلیو (الیکٹرانک وارفیئر) صلاحیتوں کی مدد سے نیچے گرا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مار گرائے گئے چار میں سے دو ڈرونز کو سالم حالت میں قبضے میں لے لیا گیا ہے، جن سے اہم تکنیکی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں تین ڈرونز بھیجے گئے تھے، جو مار گرائے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، جن میں ایک بڑا مسلح “ہیرون” ڈرون بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مسلسل پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہی ہے، تاہم پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *