LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلیز کے ٹرائل کو درست قرار دے

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی ائینی بینچ نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔

انٹرا کورٹ اپیلیں 2-5 کی اکثریت سے منظور کی گئی ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ نے پانچ دو کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دے دی۔
اکثریتی فیصلے دینے والے ججوں میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس حسن اظہر رضوی جسٹس شاہد بلال بھی اکثریتی فیصلہ دینے والوں میں شامل تھے۔جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم افغان نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

عدالت نے آرمی ایکٹ کی وہ شقیں بھی بحال کر دیں جنہیں پہلے کالعدم قرار دیا گیا تھا، جبکہ فوجی عدالتوں کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

اکثریتی فیصلے میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، جب کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *