اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ لاہور کے فضائی روٹس پھر بند کر دیے گئے ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہو گیا ہے۔
پی اے اے نے اپنے نئے نوٹم میں کہا ہے کہ لاہور کے فضائی روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر پھر بند کیے گئے ہیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل نوٹم میں کہا گیا تھا کہ لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا تھا کہ پابندیوں کے باعث متاثرہ فضا ئی حدود اب کھول دی گئی ہیں۔مسافر متعلقہ ائیر لائنز سے رابطے میں رہیں، شیڈول سے متعلق حتمی فیصلے کا اختیار ائیر لائنز کا ہے۔