LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ملک وقار چوہان کی سربراہی میں ستارہ مارکیٹ میں مشاورتی میٹنگ رکھی گٸ جس میں ایکٹیو دوستوں کو آگے لانے پر زور دیا گیا۔ میٹنگ میں طے پایا کہ الیکشن 2026 تین جنوری بروز ہفتہ غوری ٹاٶن آفس میں منعقد کیے جاٸیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اور کاغذات کی واپسی 31 دسمبر تک مکمل ہو جاۓ گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ الیکشن میں جیتنے والی باڈی کی حلف برداری تقریب نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 17 جنوری بروز ہفتہ کو رکھی جاۓ گی جس میں خاص مہمانوں کو بھی دعوت دی جاۓ گی۔ اس موقع پر ملک وقار چوہان نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سب سے پہلے پاٸپ لاٸن میں پڑے کاموں پہلی فرصت میں مکمل کیا جاۓ گا۔ میٹنگ میں۔ چوہدری عامر۔ ملک عمران خان اعوان۔ میڈم خزینہ۔ سردار سجاد۔ راجہ نعمان۔ عمران قادر۔ ودیگر نے شرکت کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X