LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

Share this to the Social Media
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ڈی جی نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات تعمیرات کے حوالے سے مالی دھوکہ دینے والی مختلف سکیموں پر اسلامی نظریاتی کونسل کی شرعی رائے کا حصول کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے نیب کے کردار کو سراہتے ہیں، چیئرمین  ڈاکٹر راغب نعیمی چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی سربراہی میں نیب کی فعالیت میں اضافہ ہوا، راغب نعیمی وقار احمد چوہان، ڈی جی نیب راولپنڈی، اور سردار ظفر عباسی ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے آج چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی جی نیب نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے نیب کے کردار کو واضح کیا۔ تعمیرات کے حوالے سے عامۃ الناس کو مالی دھوکہ دینے والی مختلف سکیموں پر شرعی رائے کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے معاونت کا اظہار کیا۔
چیئرمین اسلامی  نظریاتی کونسل نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے نیب کے کردار کو سراہا اور کہا کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی سربراہی میں نیب کی فعالیت اور کارکردگی میں بہت اضافہ ہوا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اس امر بارے کہا کہ کونسل اس معاملہ میں نیب کے ساتھ ہے اور جلد ہی عامۃ الناس کو مالی دھوکہ دینے کے مختلف انداز اور سکیموں کا شرعی تجزیہ کر کے کونسل کی رائے نیب کو بھیجی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *