(ملک عمران خان اعوان)
راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 137 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی،سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے40، راولپنڈی 30، ملتان 21، بہاولپور 09، گجرات کے 07، گوجرانوالہ کے 09، فیصل آباد 07، ڈی جی خان 04، شیخوپورہ 02، سرگودھا کے 02 سب انسپکٹرز شامل،ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ سے میکنک سب انسپکٹر محمد سلیم خان کو بھی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،
آئی جی پنجاب کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد، مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار،پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور