LOADING

Type to search

اسلام آباد(بگ ڈیجٹ) رانا عمران لطیف پر قاتلانہ حملہ، صحافتی تنظیموں اور پی ایف یو جے کی شدید مذمت

Share this to the Social Media

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)
اسلام آباد کے ریڈ زون ایف سیون مرکز میں سینئر صحافی، اینکر پرسن، اور معروف انسانی حقوق کے نمائندے رانا عمران لطیف پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر ملک بھر کی صحافتی تنظیموں، سول سوسائٹی، اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  کے صدر افضل بٹ،سیکٹری جنرل پے ایف یو جے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے حملے کو اظہارِ رائے کی آزادی، تحقیقاتی صحافت، اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔پی ایف یو جے، پریس کلبز، ریجنل یونینز آف جرنلسٹس اور انسانی حقوق کی معروف تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ:یہ حملہ صرف ایک فرد پر نہیں صحافتی ضمیر، جمہوری اقدار، اور سچ بولنے کے حق پر حملہ ہے۔”
تنظیموں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف سیون مرکز جیسے حساس علاقے میں صحافی پر حملے کی فوری تحقیقات کی جائیں رانا عمران لطیف اور دیگر صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے یاد رہے کہ رانا عمران لطیف ایک عرصے سے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں اور حساس نوعیت کے موضوعات پر اپنی بے باک رپورٹنگ اور عوامی آگاہی کے لیے جانے جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *