LOADING

Type to search

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی تھانہ پیرآباد پولیس ویسٹ نے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے

Share this to the Social Media

کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی تھانہ پیرآباد پولیس ویسٹ نے منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او انیس شیخ کی قیادت میں ٹیم نے بنارس کے قریب چاٹی ہوٹل کے پاس کارروائی کی کارروائی کے دوران دو ملزمان خان ولد خواص خان اور سجاد ولد احمد نواز کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد ہوئی ہے ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نہ صرف پیرآباد بلکہ کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *