LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ٹریفک پولیس کی ”گڈ سٹیزن مہم” نے قومی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل کرلی

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) ٹریفک پولیس کی ”گڈ سٹیزن مہم” نے قومی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل کرلی۔ اس مہم کو سوشل میڈیا پر بڑے پلیٹ فارمز سمیت شہریوں نے خوب سراہا اور پولیس اور عوام کے درمیان دوستی کے لئے اہم اقدام قرار دیا انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے رواں ماہ دسمبر میں ایک خصوصی ” گڈ سٹیزن مہم” کا آغاز کیا تھا،جس میں ایسے روڈ یوزرز جو گاڑی چلاتے وقت ٹریفک قوانین جیسے سیٹ بیلٹ کا استعمال، اصل نمبر پلیٹ، لائسنس ہولڈر اور گاڑی کے کالے شیشیے نہ ہوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بناتے ہیں تو ان گاڑیوں پر ”گڈ سٹیزن” کا سٹیکر آویزاں کیا جاتا ہے۔ اگر اس شہری سے اگلی بار کوئی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اسے چالان کی بجائے وارننگ دی جاتی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایسے شہریوں کے لئے خدمت مراکز میں خصوصی ڈیسک پر خصوصی سہولت فراہم کی اور ان خدمت مراکز پر ان شہریوں کی لسٹیں بھی آویزاں کردی ہیں۔ جب وہ شہری ان خدمت مراکز پر لائسنس یا دیگر سروسز کے متعلق جائے گا تو اس کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد نے بتایا کہ اس مہم نے نہ صرف اسلام آباد بلکہ قومی سطح پر توجہ حاصل کی ہے جس کو سوشل میڈیا پر بڑے پلیٹ فارمز سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اس عوام دوست مہم کو جاری رکھا جائے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان ایک مثبت دوستانہ ماحول پیدا ہو اور انفورسمنٹ کی بجائے شہری ایجوکیشن کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران روزانہ مختلف سڑکوں پر شہریوں کو یہ سٹیکر جاری کئے جاتے ہیں۔ ہر شہری ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے یہ سٹیکر حاصل کرسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X