کراچی (بگ ڈیجٹ) کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمان شیخ نے نئے سال کی آمد کے موقع پر شہر بھر میں خوشی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کے سنگین اور جان لیوا مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ شہری، خواتین اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک غیر قانونی اور قابل سزا عمل ہے جس سے قیمتی انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمان شیخ نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی سختی سے ممانعت کو یقینی بنایا جائے۔ علاقے میں مؤثر گشت کیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنی خوشیوں کو پرامن طریقے سے منائیں اور کسی کی جان خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں، کیونکہ ایک گولی کسی معصوم کی زندگی ختم کر سکتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس انتظامیہ بروقت اقدامات کر کے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی ہوائی فائرنگ ایک خطرناک اور قابل سزا جرم ہے جس کے نتیجے میں کسی بھی معصوم شہری، بچے یا خاتون کی جان جا سکتی ہے۔ ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمان کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی تاکہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ یاد رکھیں: ایک گولی خوشی نہیں، کسی کی موت بن سکتی ہے۔