راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) صادق آباد پولیس نے قتل,اقدام قتل اور ضرر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا،زیر حراست اشتہاری نے معمولی لڑائی جھگڑے پر ساتھیوں کے ہمراہ آہنی راڈ اور بیلچے کے وار سے شہری کو قتل جبکہ دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تھا اشتہاری جنوری 24 سے پولیس کو مطلوب تھا صادق آباد پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مذکورہ کو گرفتار کیا زیر حراست اشہاری کے ایک ساتھی کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا ایس پی راول سعد ارشد