LOADING

Type to search

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ان ایکشن

Share this to the Social Media

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ان ایکشن، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، رسیدات ایشو نہ کرنے ودیگر وجوہات کی بنا پر 10 دوکانداروں کو تقریباً 80 ہزار روپے جرمانے عائد ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملک ممتاز کی رپورٹ پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اتھارٹی ایڈیشنل کمشنر جنرل عرفان انور نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت 10 مختلف دوکانداروں کو 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر کے وارننگ جاری کی کہ کسٹمرز کو رسیدیں فراہم، معیار و مقدار ، اشیاء کی ایکسپائری پر نظر رکھیں اور ریٹ لسٹ واضح آوازیں کی جائیں کہ صارفین کے تحفظ کو ممکن بنایا جاسکے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل ملک ممتاز نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی شہری غیر معیاری مصنوعات ، ناقص سروسز ودیگر وجوہات جن سے براہ راست صارف پریشان ہیں ہم سے رجوع کریں ہم ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے بلا معاوضہ متعلقہ دوکانداروں ، ہوٹلرز وغیرہ کے خلاف کاروائی کریں گے ۔ صارفین کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X