راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر پولیس موبائل، لائسنسنگ وینز عوامی خدمت میں کوشاں،رورل ایریا کیلئے موبائل لائسنسنگ وینز کا ہفتہ واری شیڈول جاری۔انچارج ڈرائیونگ لائسنس برانچ انسپکٹر امتیاز خان کے مطابق موبائل پولیس وینزپیر کو ڈھوک سیداں اورراجہ بازار فوارہ چوک، منگل کوچونگی نمبر 8 کھنہ روڈ اور مصریال گاؤں یونین کونسل رائیکا میرا ،بدھ کو سردار مارکیٹ کلر سیداں،جمعرات کو بسالی گاؤں اور ڈھوک گگن جوڑیاں چکری روڈ،جمعہ مصریال چوک اور جھاورا پکٹ،ہفتہ کو خواجہ کارپوریشن اور خصالہ گاؤں اڈیالہ روڈ لائسنسنگ سہولیات فراہم کرے گی جبکہ اتوار کو اولڈ واران ڈپو صدر میں خصوصی رکشہ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ موبائل پولیس خدمت صبح 9 بجے سے شام 4 بجے اپنے مقررہ پوائنٹس پر شہریوں کی سہولت کیلئے موجود ہو گی۔موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے شہریوں کو انکی دہلیز پر لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم