راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 3 گینگز کے 6 افراد گرفتار
4 مسروقہ موٹرسائیکل، چھینی گئی رقم 1 لاکھ 32 ہزار 500 روپے، 6 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد، صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار کرلیا،چھینی گئی رقم 59 ہزار 500 روپے 6 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کیا، چھینی گئی رقم 53 ہزار روپے،2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، نیوٹاؤن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، 2 مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 20 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔