LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) علاقے کی ترقی بنیادی سہولیات عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ راجہ محمد حنیف ۔

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ)علاقے کی ترقی بنیادی سہولیات عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ راجہ محمد حنیف ۔
یونین کونسل لوھدراں کے معروف سیاسی و سماجی رہنما راجہ محمد حنیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ برادری کی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی سیاست کی جائے گی۔
راجہ محمد حنیف نے کہا کہ یونین کونسل لوھدرا کے عوام کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل اب مزید برداشت کے قابل نہیں رہے، اس لیے وقت آ گیا ہے کہ مخلص اور عوام دوست قیادت آگے آئے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X