اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ قائد اعظم کی تعلیمات کا عملی ثبوت ہے۔ چوہدری محمد یٰسین سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مسلم مسیحی اتحاد کا اعلیٰ مثال قائم کی۔ اورنگزیب خان قائداعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کامسیحی برادری سے اظہاریکجہتی۔
سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، حاجی راجہ صابر، محمد عاصم ملک، اظہر عباسی، چوہدری واجد گجر، چوہدری ابرار، چوہدری نسیم ممتاز، اسد محمود، محمد سرفراز ملک، چوہدری منیر، راجہ غلام مرتضیٰ،ملک دلشاد،کلیم اللہ زمری،اشفاق گجر، ملک محمد اسلم، ملک اکمل شہزاد، گوہر الٰہی، شاہد ستی، شاہد گجرو دیگر عہدیداران نے قائد اعظم کی سالگرہ اور کرسمس کے موقع پر سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین سمیت پاکستان بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس امن، بھائی چارے، محبت اور خوشی کا تہوار ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین نے مسلم مسیحی اتحاد کا اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ہم ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں جس سے یقینا محبتیں بڑھیں گے اورنفرتوں کا خاتمہ ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ وہ رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر تمام ملازمین کی خدمت کر رہی ہے۔ جس طرح مسلم ملازمین کے لیے حج پالیسی بنائی گئی، اسی طرح مسیحی ملازمین کے لیے ان کے مذہبی مقام ویٹی کن سٹی کی منظوری بھی کروائی گئی۔
انھوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کی محب وطن اور پرامن برادری ہے اور ملکی ترقی میں اس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) ہمیشہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک رہی ہے اور آئندہ بھی بھائی چارے اور اتحاد کی اس روایت کو برقرار رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی جو مثال قائم کی وہ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ بابائے قوم کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے اور پاکستان کو ایک عظیم اور مضبوط مملکت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔