راولپنڈی (بگ ڈیجٹ)(مظہر شاہ)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات براہ راست ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کے سامنے پیش کیں، جن پر آر پی او نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لا کرمقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوائی جائے، شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، بابر سرفراز الپا آرپی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے تھانہ روات ضلع راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقادکیا،اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن،ایس ڈی پی اوصدر سرکل سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات براہ راست آرپی او کو پیش کیں، آر پی او نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں کو بغور سنا اور متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لاکر مقررہ ٹائم فریم کے اندر رپورٹ ریجنل دفتربھجوانے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر آر پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی راولپنڈی ریجن پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ جات کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنے، عوامی مسائل کے بروقت حل اور شفاف پولیسنگ کے فروغ کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہیں جو کہ شہریوں کو اپنی آواز بلا خوف و خطر اعلیٰ پولیس افسران تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جس سے پولیسنگ کے نظام پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہوتا ہے،آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔