راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) موثر پیروی اور ٹھوس شواہد، عدالت نے قتل کے مقدمہ 2 مجرمان کو سزائیں سنا دیں سزائے موت ، عمر قید، 7/7 سال قید، 4/4 لاکھ ہرجانہ اور 10/10 ہزار جرمانہ کی سزائیں سنائیں گئیں، مجرم جنید کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 4 لاکھ ہرجانہ دفعہ 45 میں سات سال قید اور دس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی، مجرمہ ثانیہ شہزاد کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 4 لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی، دفعہ 201 میں سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی، مجرمہ نے آشنا کے ساتھ مل کراپنے خاوند کو قتل کیا تھا واقعہ کا مقدمہ اپریل 25 تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا, عدالت نے ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر سزائیں سنائیں