LOADING

Type to search

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمدساجد اور انچارج ٹریفک پولیس شاہد سنگھیڑا کی اپنے سٹاف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان آمد

Share this to the Social Media

رحیم یارخان (بگ ڈیجٹ)(بیوروچیف جہانگیرحسین) ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمدساجد اور انچارج ٹریفک پولیس شاہد سنگھیڑا کی اپنے سٹاف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان آمد، انہوں نے نومنتخب صدرڈسٹرکٹ پریس کلب راؤ نعمان اسلم، سینئرنائب صدرجاوید اقبال، نائب صدرشیخ جہانگیراشرف، جنرل سیکرٹری سکندر زمان چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد حفیظ، فنانس سیکرٹری عزیر الحق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات چوہدری وسیم امیر، ایگزیکٹو ممبران بلال حبیب، حیات خاور، رانا محمد عثمان، غلام حسن مہر، رفعت شیخ، جام شبیراحمد، غلام مصطفیٰ اورحسین احمد کو بلا مقابلہ کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اورگلدستے پیش کیے اورنیک تمناؤں کااظہارکیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد ساجد نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف صحافی برادری کا مضبوط ترجمان ہے بلکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے
کہا کہ میڈیا ہمارے معاشرے کا ایک بنیادی جزو ہے جو معاشرتی تشکیل، اصلاح اور عوام تک درست معلومات کی فراہمی میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ٹریفک پولیس اور میڈیا کا باہمی تعاون روڈ سیفٹی کے فروغ اور معلومات کے مؤثر تبادلے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری ثاقب سندھو، محمد سلیم چشتی، اعجاز نذیر اور محمد جہانگیرحسین و دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر پریس کلب کی نومنتخب قیادت نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد کا مبارک باد دینے پر شکریہ ادا کیا اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X