ازبکستان (بگ ڈیجٹ) پاکستانی مارشل آرٹ ٹیم بین الاقوامی دولت مشترکہ کیوکوشین کراٹے ٹورنامنٹ، نووئی، ازبکستان میں 3 گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب, لائبہ ربنواز جنجوعہ، عیشا ارم ، عبداللہ نے گولڈ میڈل جیتے ۔سینپائی ایشا ارم اور سینپائی لائبہ رب نواز جنجوعہ کیوکوشین پاکستان کی تاریخ کی دوسری خاتون کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی کراٹے ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تفصیلات کے مطابق اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے پاکستان کی سین پائی لائبہ رب نواز جنجوعہ نے (گولڈ میڈل اور سلور میڈل ) ,سینپائی عیشا ارم نے (گولڈ میڈل)عبداللہ نے (گولڈ میڈل) اور سینسی حسن علی نے دو سلور میڈل حاصل کیے, شیہان بابر بھٹی کو بہترین ریفری اور جج کا خصوصی اعزازدیاگیاراجہ مارشل آرٹس , کیوکوشین پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی کیوکوشین کراٹے ٹورنامنٹ میں تین گولڈ میڈل حاصل کیے اور بین الاقوامی فضیلت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا
صدر کیوکوشین پاکستان راجہ خالد جنجوعہ نے پاکستانی ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی,کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی ہے ۔
واضح رہے کہ شیہان راجہ خالدکے ویژن کے مطابق ٹیم کو کامیابی ملی اس کامیابی کے پیچھے شیہان راجہ خالد محمود , سکس ڈین بلیک بیلٹ (جاپان/امریکہ)، ہال آف فیم یو ایس اے ہیں عالمی سطح پر کئی اعزازات حاصل کیے



