LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سیف سٹی 2025 کارکردگی رپورٹ جاری

Share this to the Social Media

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) سیف سٹی 2025 کارکردگی رپورٹ جاری آئی جی سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق سیف سٹی مستعد، جدید اور ہر لمحہ بیدار آنکھ کا کردار ادا کررہا ہے 2025 میں سیف سٹی 97 ہزار 506 مختلف اقسام کے سرویلنس آپریشنز کئے،محرم الحرام کے دوران 01 ہزار مجالس اور 120 سے زائد جلوسوں کی مؤثر نگرانی کی۔روٹس کی حفاظت کے لئے ڈرون کیمرے، سمارٹ کاریں اور جدید نظام فعال رہا۔200 کے قریب ملکی و غیر ملکی وفود نے سیف سٹی کا دورہ کیا۔696 اے آئی بیسڈ چہروں کی شناخت اور اے این پی آر کیمرہ جات کا اضافہ کیا گیا۔رواں سال ہنچ لیب اور گولڈن آور سسٹم بھی متعارف کروایا۔326 اہم کیسز میں فوری ریسپانس کو یقینی بنایا گیا۔ہنچ لیب نے 101 خطرناک گروہوں کی نشاندہی، 82 کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔ہوٹل آئی سسٹم کے ذریعے11 لاکھ 45 ہزار افراد کا ڈیٹا ریکارڈ ہوا۔
ڈیجیٹل شناخت کی بنیاد پر 300 سے زائد اشتہاری قانون کی گرفت میں آئے۔
ڈیجیٹل کنٹرول روم نے سال بھر میں7 لاکھ 45 ہزار شہریوں کی رہنمائی کی۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے 78 ہزار شکایات ریکارڈ ہوئیں جنہیں میرٹ پر حل کیا گیا۔آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن ہیلپ لائن “1815” پر 90 ہزار کالز موصول ہوئیں جس پر فوری ریسپانس کیا گیا۔پکار 15 ہیلپ لائن پر 15 لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں، جس کے ذریعے شہریوں کو فوری مدد فراہم کی گئی۔سیف سٹی میں پہلا کوالٹی اشورنس ڈیسک قائم، جس کا مقصد ریسپانس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔سیف سٹی کے ای چالان سسٹم نے سال بھر میں 11 ہزار 372 ڈیجیٹل چالان جاری کئے۔سال 2025 میں آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ اور ون انفو ایپ متعارف کرائی گئیں۔ٹیکسی ایپ کے ذریعے 35 ہزار سے زائد مسافر، ڈرائیورز اور ٹیکسیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔انفو ایپ پر شہریوں نے 1206 مختلف اقسام کی معلومات پولیس کو فراہم کی کیں۔چینی کمیونٹی سے مؤثر رابطے کیلئے We Chat سروس متعارف کروائی گئی، تاکہ فوری مدد فراہم کی جاسکے۔ملکی و غیر ملکی وفود، کھیلوں کے ایونٹس سمیت تمام اہم سرگرمیوں کو سیف سٹی نے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے محفوظ بنایا،سیف سٹی جدید تکنیک کے ذریعے شہریوں کو ہر سہولت مہیا کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ، پُر امن اور منظم ماحول فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X