LOADING

Type to search

اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سےرکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی ملاقات،ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال

Share this to the Social Media

اسلام آباد۔16دسمبر (بگ ڈیجٹ):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال، معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ حالیہ معاشی استحکام، پالیسی تسلسل اور کاروبار دوست اصلاحات کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فیسلی ٹیشن سینٹر (بی ایف سی) اور آسان کاروبار ایکٹ جیسے اقدامات سے سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ بی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ ریگولیٹری اصلاحات سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی تسلسل، شفافیت اور سہولت کاری پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا قومی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اس ضمن میں نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے سرمایہ کاری کے فروغ میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے کردار اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو خوشاب اور سرگودھا چیمبرز آف کامرس کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے وفاقی وزیر نے خوش دلی سے قبول کیا۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ کاروں کی سہولت کاری اور کاروبار دوست ماحول کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X