اسلام آباد (بگ ڈیجٹ)، 16 دسمبر 2025 رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کی وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے اہم ملاقات
ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور معاشی اشاریوں میں بہتری پر تبادلۂ خیال، قیصر احمد شیخ
ملک شاکر بشیر اعوان نے سرمایہ کاری کے فروغ میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے کردار کو سراہا
بی ایف سی اور آسان کاروبار ایکٹ سے سرمایہ کاری ماحول میں نمایاں بہتری، قیصر احمد شیخ
بی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جا رہی ہے، قیصر احمد شیخ
حالیہ ریگولیٹری اصلاحات سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئیے اہم، قیصر احمد شیخ
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ: پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے یہ بہترین وقت ہے
حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی تسلسل اور کاروبار دوست اصلاحات پر عمل پیرا ہے، قیصر احمد شیخ
نوجوانوں کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا قومی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر، قیصر احمد شیخ
ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی وفاقی وزیر کو خوشاب اور سرگودھا چیمبرز آف کامرس کے دورے کی دعوت
بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ