اسلام آباد (بگ ڈیجٹ) وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اخترنے کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاراچنار کی بانی صدر ڈاکٹر حمیرا عنبرین کو ان کی شاندار خدمات پر یادگاری شیلڈعطا کی ہے
کرم ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاراچنار پاکستان کے نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں خواتین کا پہلا چیمبر ہے -کرم ایک ایسا خطہ جو طویل عرصے سے عسکریت پسندی سے متاثر ہے۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین کی قیادت میں کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاراچنار قبائلی خواتین کے لیے کاروباری رہنماہے اور پاکستان کی معیشت میں شراکت دار کے طور پر ابھرنے کے لیے جگہ پیدا کر رہا ہے۔ یہ روایتی طور پر قدامت پسند خطے میں خواتین کو کاروبار شروع کرنے، مالی آزادی حاصل کرنے اور قومی ترقی کا حصہ بننے کا اختیار دیتا ہے۔ خیبرپختونخوا کے لیے یہ جامع ترقی کا ایک نمونہ ہے۔ پاکستان کے لیے یہ ایک نئے دور کی عکاس ہے جہاں تمام خطوں کی خواتین خوشحالی کے سفر میں شامل ہیں۔
اسلام آباد؛ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر کرم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاراچنار کی بانی صدرڈاکٹر حمیرا عنبرین کو ان کی شاندار خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔