LOADING

Type to search

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں پنجاب پروٹیکشن آف ایمووایبل پراپرٹیز آرڈیننس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس

Share this to the Social Media

راولپنڈی (بگ ڈیجٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں پنجاب پروٹیکشن آف ایمووایبل پراپرٹیز آرڈیننس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس،سی پی اوسید خالد ہمدانی،ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز، اے ڈی سی آر،ڈویژنل ایس پیز، اسسٹنٹ کمشنرکی شرکت،آرڈیننس کا مقصد جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کے معاملات کے فوری حل یاقانونی کاروائی کو یقینی بنانا ہے،زبردستی، فراڈ، دھوکہ کسی بھی غیر قانونی طریقہ سے پراپرٹی پر قبضہ کے معاملات آرڈیننس کے ذریعے حل کیے جائیں گے.تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی میں پنجاب پروٹیکشن آف ایمووایبل پراپرٹیز آرڈیننس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس ہوا،سی پی اوسید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز، اے ڈی سی آر،ڈویژنل ایس پیز، اسسٹنٹ کمشنر نے شرکت کی،آرڈیننس کا مقصد جائیداد پر غیر قانونی قبضہ کے معاملات کے فوری حل یاقانونی کاروائی کو یقینی بنانا ہے، زبردستی، فراڈ، دھوکہ کسی بھی غیر قانونی طریقہ سے پراپرٹی پر قبضہ کے معاملات آرڈیننس کے ذریعے حل کیے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ ربط سے قبضہ اور پراپرٹی کے معاملات کو حل کیا جائے گا،سی پی او،ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز، اے ڈی سی آر،ڈویژنل ایس پیز، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی اوز ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی کے ممبران ہوں گے،ڈی آر سی میں فریقین کے مابین معاملات طے ہونے پر کمیٹی اپنی رپورٹ قانونی احکامات کے لیے ٹرائبیونل کو بھجوائے گی،ٹرائبیونل ڈسٹرکٹ یا ہائی کورٹ کے سابقہ ججز پر مشتمل ہوگا، ٹرائیبیونل کے ممبران 3سال کے لیے نوٹیفائی کیے جائیں گے،ڈی آر سی سے حل شدہ معاملہ کی رپورٹ پر ٹرائبیونل قانونی حکم نامہ جاری کرے گا،ڈی آر سی میں فریقین کے مابین معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں کمیٹی اپنی سفارشات ٹرائبیونل کو بھجوائے گی جہاں ٹرائل کا اغاز کیا جائے گا،سول یا سیشن کورٹ میں پراپرٹی سے متعلق چلنے والے کیسز کو بھی ٹرائبیونل ٹرائل کر سکے گا، درخواستوں کی وصولی کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، درخواست سے حتمی فیصلہ تک کے مکمل پراسیس کا دورانیہ 90 دن سے زائد نہ ہوگا، درخواست گزار کو جائیداد کے دستاویزات، ثبوت اور قبضہ کرنے والے فرد کے کوائف درخواست کے ساتھ فراہم کرنا لازم ہوگا،پراپرٹی کی درخواست متعلقہ ضلع میں ہی جمع کروائی جا سکے گی،ڈی آر سی کے طلب کرنے پرصرف فریقین بذات خود یا فیملی ممبر ہی پیش ہو سکیں گے،ڈی آر سی فریقین کے مابین معاملہ حل نہ ہونے یا خدشہ کے پیشے نظر پراپرٹی کو سیل کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے،غلط درخواست دینے کی صورت میں ڈی آر سی درخواست گزار کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کرسکے گی،شہری اپنے پراپرٹی کے معاملات کے فوری اور منصفانہ حل کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر کے خصوصی سیل میں اپنی درخواستیں جمع کروائیں،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X