LOADING

Type to search

ہری پور (بگ ڈیجٹ) ضمنی الیکشن 2025 کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی اور کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ نے ہری پور کا خصوصی دورہ کیا

Share this to the Social Media

ہری پور (بگ ڈیجٹ) ضمنی الیکشن 2025 کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لینے کے لیے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی اور کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ نے ہری پور کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف پولنگ اسٹیشنز اور کرٹس گراؤنڈ میں قائم ریٹرننگ پوائنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے انہیں سکیورٹی پلان اور پولنگ ڈے کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ حکام نے پریزائیڈنگ افسران سے ملاقات کرتے ہوئے انتخابی عمل، ووٹرز کی سہولت اور سکیورٹی سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔ ہری پور پولیس نے ضمنی الیکشن کے لیے فول پروف اقدامات مکمل کرتے ہوئے 6 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات کر دیے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر ہائی الرٹ رکھنے، داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی اور گشت میں اضافے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ اور کمشنر ہزارہ نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شفاف، پرامن اور محفوظ انتخابی ماحول ہر صورت یقینی بنایا جائے، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطہ، بروقت ردعمل اور مؤثر کوآرڈی نیشن برقرار رکھی جائے تاکہ عوام بلا خوف و خطر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X